9

فلسطین کی کامیابی آپ کی حمایت و مدد کی مرہون منت ہے: فلسطینی رہنما کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام اہم تہنیتی پیغام

  • News cod : 17755
  • 23 می 2021 - 14:14
فلسطین کی کامیابی آپ کی حمایت و مدد کی مرہون منت ہے: فلسطینی رہنما کا رہبر انقلاب اسلامی کے نام اہم تہنیتی پیغام
اس تاریخی فتح کے موقع پر میں آپ کا اور سپاہ قدس میں اپنے بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام خط میں لکھا ہے کہ میں اپنی اور القدس بریگیڈ نیز جہاد اسلامی فلسطین کے سپاہیوں کی طرف سے، غاصب صیہونی حکومت کے خلاف استقامتی محاذ کی حالیہ فتح پر آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ آپ کی ہمہ گیر حمایت نے جنگ سیف القدس میں فلسطینی مجاہدین کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ فلسطینی رہنما نے لکھا ہے کہ آپ کی حمایت کا نتیجہ ہے کہ صیہونی دشمن کی فوجی برتری کے باوجود محاذ استقامت کے سپاہیوں نے پوری قوت سے اس کا مقابلہ اور دلیری و شجاعت کا مظاہرہ کر کے، اُسے دھول چٹائی اور ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ اسرائیل مکڑی کے گھر سے بھی زیادہ کمزور ہے۔
زیاد النخالہ نے لکھا ہے کہ اس تاریخی فتح کے موقع پر میں آپ کا اور سپاہ قدس میں اپنے بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا اور ان کے پاس جو بھی دانش، ٹیکنالوجی اور توانائی تھی اس سے ہمیں بہرہ مند کیا جس کے نتیجے میں آج یہ عظیم فتح حاصل ہوئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17755