10

نیل سے فرات کا اسرائیلی خواب چکنا چور ہوگیا، آیت اللہ بوشہری

  • News cod : 17764
  • 23 می 2021 - 18:06
نیل سے فرات کا اسرائیلی خواب چکنا چور ہوگیا، آیت اللہ بوشہری
جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی کامیابی پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ آج، سفاک اور دہشت گرد صہیونیوں کو تحریک حماس،تحریک جہاد فلسطین اور کرانہ باختری کے اتحاد و وحدت کے نتیجے میں شکست کی تلخیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آج،فتح و کامرانی کی وجہ سے غزہ کے مظلوم اور صابر عوام کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو ٹپک رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی کامیابی پر تہنیتی پیغام میں کہا کہ آج، سفاک اور دہشت گرد صہیونیوں کو تحریک حماس،تحریک جہاد فلسطین اور کرانہ باختری کے اتحاد و وحدت کے نتیجے میں شکست کی تلخیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔آج،فتح و کامرانی کی وجہ سے غزہ کے مظلوم اور صابر عوام کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو ٹپک رہے ہیں۔آج،جبھہ مقاومت،ظلم اور استکبار کے خلاف جد و جہد میں اتحاداور محکم ارادہ و عزم کی قدر و منزلت کا اچھی طرح سے تجربہ کر رہا ہے۔

اس پیغام میں آیا ہے کہ قابض صہیونی گستاخانہ اور مسلح حملوں کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اور فلسطینی غیور جوانوں نے قدس شریف کا دفاع کرنے کیلئے محاذوں کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے خبیث صہیونیوں کو جبھہ مقاومت کی اقتدار کو قبول کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ حالیہ 12روزہ جنگوں کے اختتام سے اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ قابض صہیونی حکومت اور اس کے تھنک ٹینکس کی شکست فلسطینی محکم عزم و ارادے سے سرشار گروپوں پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل نے نہ صرف میدان میں شکست کھائی، بلکہ اطلاعاتی طور پر بھی شکست سے دوچار ہوا کیونکہ بڑی تعداد میں کارخانوں اور مواصلاتی نظام کو فلسطینیوں نے میزائل سےنشانہ بنایا۔ آج،جبھہ مقاومت نے نیل سے فرات تک حکومت کرنے کے اسرائیلی خواب دیکھنے والوں کو بھرپور جواب دیا ہے۔ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم، اس عظیم کامیابی کو حاصل کرنے میں کردار ادا کرنے والے فلسطینی سیاسی اور عسکری گروپوں کی قدردانی کرتے ہوئے مسلم اقوام سے ان جرائم کی تحقیقات اور زیادہ سے زیادہ اس شکست خوردہ دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا مطالبہ کرتی ہے۔بہت جلد مسلمانوں کا قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی قوم کے مقبوضہ علاقے،فلسطینی مجاہدین کی بلند ہمت سے آزاد ہو جائیں گے اور مظلوم اور مہاجرین اپنے گھروں تک پہنچ جائیں گے۔
«ألا إنّ حزب الله هم الغالبون»

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!

سربراہ جامعہ مدرسین حوزه علمیہ قم

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17764