10

جامعہ امام علی رضاؑ راجن پور کے پرنسپل علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا

  • News cod : 17908
  • 27 می 2021 - 15:10
جامعہ امام علی رضاؑ راجن پور کے پرنسپل علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا
جامعہ امام علی رضاؑ راجن پور کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام شیڈول فورتھ میں ڈال دیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پنجاب حکومت کی شیعہ مخالف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں بے بنیاد مقدمات کے ذریعے سے تشیع کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہیں مختلف ہتھکنڈوں اور طریقوں سے آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ جامعہ امام علی رضاؑ راجن پور کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام شیڈول فورتھ میں ڈال دیا گیا ہے۔

علامہ موسیٰ رضا جسکانی راجن پور کے علاقے مرغائی میں ایک مدرسہ جامعہ امام علی رضاؑ کے پرنسپل ہیں اور جنوبی پنجاب میں خاصے فعال ہیں، علاوہ ازیں علامہ موسیٰ رضا جسکانی کا نام گذشتہ سال ہونے والے ایک احتجاج میں ڈال دیا گیا ہے، حالانکہ جس میں وہ شریک بھی نہ تھے۔ اسی طرح ملتان کے مختلف علمائے کرام اور تنظیمی شخصیات کو بھی مختلف مقدمات میں شامل کیا گیا ہے، تاکہ آنے والے محرم الحرام میں دبائو بڑھایا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=17908