12

کرگل سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین علامہ شیخ علی علمی انتقال کرگئے

  • News cod : 18078
  • 30 می 2021 - 15:57
کرگل سے تعلق رکھنے والے بزرگ عالم دین علامہ شیخ علی علمی انتقال کرگئے
صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دی،کرگلی عواماور  بالخصوص جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل انکی قربانیوں اور دین مبین اسلام کی ترویج کیلئے کی گئی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل اور جعفریہ اکاڈمی آف ماڈرن ایجوکیشن کے سابقہ مدرس حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی علمی اس دارفانی سے عالم بقاء کی طرف کوچ کر گئے ہیں۔

مرحوم مغفور کے ارتحال کی خبر نے پورے خطہ کو بالعموم اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل سے وابستہ علماء اور مومنین کو غم و اندوہ میں مبتلا کر دیا ہے۔

صدر انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل لداخ نے اس موقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر حوزہ علمیہ اثنا عشریہ میں جانفشانی کے ساتھ خدمات انجام دی،کرگلی عواماور  بالخصوص جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل انکی قربانیوں اور دین مبین اسلام کی ترویج کیلئے کی گئی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مرحوم مغفور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ علی علمی رحمتہ اللہ علیہ کی رحلت سے ایک خلا واقع ہوا ہے جس کا پر ہونے میں کافی عرصہ لگے گا۔

مصیبت کی اس گھڑی میں انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ سب سے پہلے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف, مراجع عظام, مومنین خطہ لداخ و مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائیں اور سوگواران کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا کریں۔ الہی آمین

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18078