26

امام جعفر صادق علیہ السلام وہ عظیم ہستی ہیں کہ جنہوں نے ہزاروں شاگردوں کو مختلف علوم کی تعلیم دی،حجت الاسلام عقیل حسین خان

  • News cod : 18335
  • 05 ژوئن 2021 - 10:10
امام جعفر صادق علیہ السلام وہ عظیم ہستی ہیں کہ جنہوں نے ہزاروں شاگردوں کو مختلف علوم کی تعلیم دی،حجت الاسلام عقیل حسین خان
آج امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند جسے زمانہ خمینی بت شکن کے نام سے جانتا ہے اس مرد قلندر نے آئمہ کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے ظالموں جابروں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور ایک عظیم ملت کو انکے چنگل سے آزاد کیا.

وفاق ٹائمز ،شھادت امام جعفر صادق علیہ السلام اور برسی امام خمینی کے موقع پہ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین شعبہ مشہد مقدس حجت الاسلام عقیل حسین خان نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا رئیس مکتب امام جعفر صادق علیہ السلام وہ عظیم ہستی ہیں کہ جنہوں نے ہزاروں شاگردوں کو مختلف علوم کی تعلیم دی امام جعفر صادق علیہ السلام نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی بھلائی اور اسکی نجات کے لئے صرف کی.
انہوں کہا آج امام جعفر صادق علیہ السلام کے فرزند جسے زمانہ خمینی بت شکن کے نام سے جانتا ہے اس مرد قلندر نے آئمہ کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے ظالموں جابروں کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور ایک عظیم ملت کو انکے چنگل سے آزاد کیا.اور امام خمینی کی حکیمانہ قیادت ہی ہے کہ جس نے ایرانی قوم کو،سامراجی طاقتوں کی دلدل اور شہنشاہیت کے غلط بوسیدہ نظام سے نجات دلائی اور ایک عظیم اسلامی حکومت تشکیل دی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18335