10

ایران میں صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز

  • News cod : 18672
  • 18 ژوئن 2021 - 8:43
ایران میں صدارتی انتخابات کا باقاعدہ آغاز
 آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایران میں 59 ملین 3 لاکھ 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی سہملت اور بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں  جن میں مہر علیزادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں ۔

دو امیدوار علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی آخری وقت میں  آیت اللہ رئیسی کے حق میں دستبردار ہوگئے اور انھوں نےاپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے انھیں کامیاب بنائیں۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئيسی ، محسن رضائی ، قاضی زادہ ہاشمی اور عبداناصر ہمتی صدارتی میدان میں موجود ہیں اور ایرانی عوام آج بروز جمعہ 18 جون کو  ان میں سے کسی ایک کی قسمت کا فیصلہ کرکے اسے آئندہ چار سال کے لئے ایران کے صدر کے عنوان سے منتخب کریں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18672