10

کسی عوامی ردعمل سے پہلے حکومت فوری طور پر نصاب کی اصلاح کرے، وفاق المدارس الشیعہ

  • News cod : 18839
  • 22 ژوئن 2021 - 15:03
کسی عوامی ردعمل سے پہلے حکومت فوری طور پر نصاب کی اصلاح کرے، وفاق المدارس الشیعہ
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام کو متعدد شیعہ اداروں، تنظیموں کی طرف سے متنازعہ نصاب کی خامیوں کی نشان دہی کے ساتھ بہتری کی تجاویز بھیج دی گئی ہیں۔ کسی عوامی ردعمل سے پہلے حکومت فوری طور پر نصاب کی اصلاح کرے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نمائندوں نے مثبت تجاویز دی ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ المنتظر میں رئیس الوفاق آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت منعقد ہونیوالے اجلاس میں وقف املاک ایکٹ کو شریعت کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت کی طرف سے متنازع قانون پر نظرثانی کا اقدام لائق تحسین قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت نے اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبے پر کمیٹی تشکیل دی، جو کام کر رہی ہے، اس حوالے سے پیشرفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر تعلیم اور دیگر اعلیٰ حکام کو متعدد شیعہ اداروں، تنظیموں کی طرف سے متنازعہ نصاب کی خامیوں کی نشان دہی کے ساتھ بہتری کی تجاویز بھیج دی گئی ہیں۔ کسی عوامی ردعمل سے پہلے حکومت فوری طور پر نصاب کی اصلاح کرے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے نمائندوں نے مثبت تجاویز دی ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ افتخار حسین نقوی نے فقہ جعفریہ کے مطابق طلاق اور میراث کے مسائل پر قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

اجلاس میں کہا گیا ہے کہ اتحاد تنظیمات رجسٹریشن سمیت حکومت سے کئے تمام معاہدوں کی پاسداری کرے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مدارس کے بینک اکاونٹ بند کرنا افسوسناک ہے۔ ایسے اقدامات سے حکومت اور مدارس میں دوریاں پیدا ہوں گی، جس سے حکومت کی عوامی حمایت پر بھی اثر پڑے گا۔ عوام دینی مدارس کیخلاف حکومتی اقدامات کو ناپسند کرتے ہیں۔ سرحدی خطرات اور آئے دن پاک فوج کے جوانوں کی شہادت قومی وحدت کا تقاضا کرتی ہیں، جو مدارس کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18839