21

مرجع عالی قدر دام ظلہ سےمدرسہ مہد الفاطمیہ کی طالبات اور مدرسات کی ملاقات

  • News cod : 18895
  • 23 ژوئن 2021 - 14:22
مرجع عالی قدر دام ظلہ سےمدرسہ مہد الفاطمیہ کی طالبات اور مدرسات کی ملاقات
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے طالبات اور مدرسات کو نصیحتیں بھی فرمائیں اور ان کی توفیقات خیر کے لیے دعا بھی فرمائی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں واقع دینی مدرسہ ‘مہد الفاطمیہ ‘ کی طالبات اور مدرسات نے  آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی  سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر دام ظلہ کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر دام ظلہ نے طالبات اور مدرسات کو نصیحتیں بھی فرمائیں اور ان کی توفیقات خیر کے لیے دعا بھی فرمائی۔
آخر پر قیمتی وقت دینے پر مدرسہ کی مدیرہ نے مرجع عالی قدر دام ظلہ کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18895