10

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

  • News cod : 19116
  • 27 ژوئن 2021 - 16:29
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا ایرانی دینی مدارس کے سربراہ کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
حالیہ صدارتی انتخابات کے ساتھ منعقد ہونے والے مجلس خبرگان کے انتخابات میں تہران کے عوام کا نمائندہ منتخب ہونے پر جناب عالی کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں اور امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے زیر سایہ آپ کی توفیقات میں مزید اضافے کے لئے رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے سرپرست آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے ایرانی دینی مدارس کے سربراہ آیت اللہ اعرافی کو لکھے گئے خط میں تہران سے مجلس خبرگان رہبری الیکشن میں جیتنے پر مبارکباد پیش کی۔

خط کا مکمل متن:

جناب آیت اللہ اعرافی دامت برکاتہ رئیس محترم حوزہ ہائے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
دشمن کی مختلف سازشوں اور اقتصادی دباؤ کے باوجود انتہائی شان و شوکت کے ساتھ صدارتی انتخابات کے تیرہویں دورے کا انعقاد ایران میں دینی و اعتقادی اور ڈیموکریسی سسٹم کے مستحکم ہونے کی علامت ہے۔یہ انتخابات تمام مسلمانوں خصوصا شیعیان اہل بیت کے لئے خاص اہمیت کے حامل رہے ہیں اور خطے پر اس کے اہم نتائج بھی مرتب ہوتے ہیں۔ حالیہ صدارتی انتخابات کے ساتھ منعقد ہونے والے مجلس خبرگان کے انتخابات میں تہران کے عوام کا نمائندہ منتخب ہونے پر جناب عالی کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں اور امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے زیر سایہ آپ کی توفیقات میں مزید اضافے کے لئے رب العزت کی بارگاہ میں دعاگو ہیں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حافظ سید ریاض حسین نقوی النجفی
رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
سرپرستٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19116

ٹیگز