35

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

  • News cod : 19143
  • 28 ژوئن 2021 - 16:55
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
یقینا یہ انتخابات پوری دنیا میں تمام مسلمانوں خصوصا اہل تشیع کے لئے ہمیشہ باعث فخر و مباہات رہےہیں۔ ایران کے زمانہ شناس عوام نے آپ کو حوزہ علمیہ کے ایک فرزند کے عنوان سےصدارتی منصب کے لئے منتخب کیا۔ یہ بات تمام مسلمانوں خصوصا شیعیان اہل بیت کے لئےانتہائی خوشی اور امید کا باعث ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ اور حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ نے ایرانی نومنتخب صدر آیت اللہ رئیسی کو لکھے گئے خط میں کامیاب الیکشن منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

خط کا مکمل متن:

برادر ارجمند جناب حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی دام عزہ نو منتخب صدراسلامی جمہوریہ ایران
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت امام علی بن موسی الرضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور تیرہویں صدارتی انتخابات کے باشکوہ انعقاد کی مناسبت سے آپ کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں ۔ یقینا یہ انتخابات پوری دنیا میں تمام مسلمانوں خصوصا اہل تشیع کے لئے ہمیشہ باعث فخر و مباہات رہےہیں۔ ایران کے زمانہ شناس عوام نے آپ کو حوزہ علمیہ کے ایک فرزند کے عنوان سےصدارتی منصب کے لئے منتخب کیا۔ یہ بات تمام مسلمانوں خصوصا شیعیان اہل بیت کے لئےانتہائی خوشی اور امید کا باعث ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی تمام ذمے داریوں سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سید مرید حسین نقوی
نائب رئیس وفاق المدارس الشیعہ پاکستان
ناظم اعلیٰ حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19143