ولادت باسعادت

15فوریه
حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کی ولایت مکمل نظام حیات ہے، ثقلین علی جعفری

حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کی ولایت مکمل نظام حیات ہے، ثقلین علی جعفری

ولادت باسعادت امیرالمومنین حضرت امام علیؑ کے موقع پر اپنے پیغام میں اے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ اگر کوئی انسان اپنے آپ کو اس معاشرے میں سعادت مند بنانا چاہتا ہے، تو اس پر لازم ہے کہ ولایتِ امیر کائنات امام علی علیہ السلام پر عمل کرے۔

24ژانویه
لاہور میں ولادت باسعادت حضرت زہراؑ ویوم مادر کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

لاہور میں ولادت باسعادت حضرت زہراؑ ویوم مادر کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے کہا کہ جگر گوشہ رسول ﷺ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے رول ماڈل ہے۔ ہم زندگی کے تمام پہلوؤں میں اس عظیم ہستی سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ہمیں اپنی نسلوں کو سنوارنے کے لیے اس ذات مقدسہ کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا جنہیں نبی کریمﷺ نے اپنے جگر کا ٹکڑا قرار دیا ہے۔یہ وہ ذات ہیں جو رحمت اللعالمین ﷺ کے لیے بھی رحمت ہیں۔

28ژوئن
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ کا ایرانی نومنتخب صدر کو خط، الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

یقینا یہ انتخابات پوری دنیا میں تمام مسلمانوں خصوصا اہل تشیع کے لئے ہمیشہ باعث فخر و مباہات رہےہیں۔ ایران کے زمانہ شناس عوام نے آپ کو حوزہ علمیہ کے ایک فرزند کے عنوان سےصدارتی منصب کے لئے منتخب کیا۔ یہ بات تمام مسلمانوں خصوصا شیعیان اہل بیت کے لئےانتہائی خوشی اور امید کا باعث ہے۔

23ژوئن
قم المقدسہ میں “امامت آفتاب ہدایت” سیمینار کا انعقاد

قم المقدسہ میں “امامت آفتاب ہدایت” سیمینار کا انعقاد

اس نورانی تقریب کے آخر میں امام رضا علیہ السلام سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھنے والوں ان حوصلہ افزائی کی گئی اور جن کام نام "رضا" تھا، ان کو امام علیہ السلام کے مبارک نام پر انعام سے نوازا گیا۔ یہ بابرکت محفل دعائے امام زمان اور نذر مولا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

21ژوئن
آل محمد ؑ نے اپنے کریمانہ اخلاق کے ذریعے دین خدا کی طرف دعوت دی ان کا پاکیزہ کردار قرآن و سنت کے عملی شکل اور مجسم تصویر ہے، علامہ مقصود ڈومکی

آل محمد ؑ نے اپنے کریمانہ اخلاق کے ذریعے دین خدا کی طرف دعوت دی ان کا پاکیزہ کردار قرآن و سنت کے عملی شکل اور مجسم تصویر ہے، علامہ مقصود ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آل رسول نے ہر دور میں دین اسلام کی بقا کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں آل محمد نے اپنے کریمانہ اخلاق کے ذریعے دین خدا کی طرف دعوت دی ان کا پاکیزہ کردار قرآن و سنت کے عملی شکل اور مجسم تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام اپنے کریمانہ اخلاق کے باعث کریم آل محمد اور عالم آل محمد کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

13ژوئن
حضرتِ فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت کی مناسبت سے قم میں پر وقار جشن کا اہتمام+تصاویر

حضرتِ فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت کی مناسبت سے قم میں پر وقار جشن کا اہتمام+تصاویر

شفیعہ روز جزا، کریمہ اہل بیت، اخت الرضا، حضرتِ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مجمع طلاب شگر شعبہ ثقافت کی جانب سے ایک پر وقار جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام اور طلاب گرامی نے شرکت کی۔