7

قم المقدسہ میں “امامت آفتاب ہدایت” سیمینار کا انعقاد

  • News cod : 18917
  • 23 ژوئن 2021 - 21:30
قم المقدسہ میں “امامت آفتاب ہدایت” سیمینار کا انعقاد
اس نورانی تقریب کے آخر میں امام رضا علیہ السلام سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھنے والوں ان حوصلہ افزائی کی گئی اور جن کام نام "رضا" تھا، ان کو امام علیہ السلام کے مبارک نام پر انعام سے نوازا گیا۔ یہ بابرکت محفل دعائے امام زمان اور نذر مولا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجمع طلاب شگر کی جانب سے شمس الشموس، امام الرئووف، شاہ خراسان عالم آل محمد حضرت امام رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے امام علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور امام کے فرامین کی روشنی میں علماء کی ذمہ داری سے آگاہی کے لئے ایک باوقار سیمینار “امامت آفتاب ہدایت” کے عنوان سے پرشکوہ انداز میں منعقد ہوا۔ اس نورانی تقریب میں حوزہ علمیہ قم کے طلاب، علماء اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد نعت خواں اور قصیدہ خوان حضرات نے امام رضا علیہ السلام اور دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کی شان میں خراج عقیدت پیش کیا۔

سمینار کے پہلے خطیب حجۃ الاسلام محمد بشیر مقدسی تھے۔ انہوں نے امام رضا علیہ السلام کی نظر میں احیائے امر ائمہ اور ہماری زمہ داری کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔

سیمینار کے دوسرے خطیب حجۃ الاسلام ڈاکٹر اقبال غدیری تھے، انہوں نے فکری اور عقیدتی انحرافات کے مقابلے میں امام رضا علیہ السلام کے ثقافتی اقدامات کے موضوع پر بہترین انداز میں علمی گفتگو کی۔ اس نورانی تقریب کے آخر میں امام رضا علیہ السلام سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھنے والوں ان حوصلہ افزائی کی گئی اور جن کام نام “رضا” تھا، ان کو امام علیہ السلام کے مبارک نام پر انعام سے نوازا گیا۔ یہ بابرکت محفل دعائے امام زمان اور نذر مولا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=18917