12

پاراچنار، علامہ فدا مظاہری کی علامہ عابد الحسینی سے ملاقات و عیادت

  • News cod : 19174
  • 30 ژوئن 2021 - 11:44
پاراچنار، علامہ فدا مظاہری کی علامہ عابد الحسینی سے ملاقات و عیادت
علامہ فدا حسین مظاہری نے علامہ عابد الحسینی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی، اسی موقع پر قومی امور اور خصوصاً ضلع کرم کے موجودہ حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ فدا حسین مظاہری اور اراکین انجمن حسینیہ نے تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی سے انکے گاؤں آڑخی میں ملاقات اور عیادت کی۔ علامہ فدا حسین مظاہری نے علامہ عابد الحسینی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی، اسی موقع پر قومی امور اور خصوصاً ضلع کرم کے موجودہ حالات پر بھی گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی علیل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19174