9

شیخ زکزاکی کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر ملتوی

  • News cod : 19240
  • 02 جولای 2021 - 18:36
شیخ زکزاکی کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر ملتوی
اسلامی تحریک کے قائد شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے نائیجیریا کے عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور نائیجیریا کے عوام ، ان مظاہروں میں شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سخت علالت اور بیماری کے باوجود طویل عرصے سے جیل میں قید رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

وفاق ٹائمز، اسلامی تحریک کے قائد شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے نائیجیریا کے عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور نائیجیریا کے عوام ، ان مظاہروں میں شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو سخت علالت اور بیماری کے باوجود طویل عرصے سے جیل میں قید رکھے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شیخ زکزاکی کے بیٹے محمد ابراهیم زکزاکی نے کہا ہے کہ ان کی والدہ کو جیل میں کورونا ہو گیا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باوجود جیل حکام انھیں ہسپتال منتقل نہیں کر رہے ہیں اور انھیں کسی بھی قسم کی طبی سہولیات میسر نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے بارہ اور تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زاریا شہر میں ایک امام بارگاہ اور شیخ زکزاکی کے گھر پر حملہ کر کے ہزاروں شیعہ مسلمانوں کو شہید اور زخمی کر دیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔ فوج آیت اللہ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر کے لے گئی تھی جس کے بعد سے اب تک وہ جیل ہی میں ہیں اور ان کی جسمانی حالت تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19240