12

گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی بلارکاوٹ تکمیل کے لیے عالم اسلام کو ایک دوسرے کے خلاف الجھایا جارہاہے، علامہ امین شہیدی

  • News cod : 1925
  • 15 سپتامبر 2020 - 12:43
گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی بلارکاوٹ تکمیل کے لیے عالم اسلام کو ایک دوسرے کے خلاف الجھایا جارہاہے، علامہ امین شہیدی

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امت واحدہ کے چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین علامہ امین شہید ی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کے […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امت واحدہ کے چیئرمین حجت الاسلام والمسلمین علامہ امین شہید ی نے کہا ہے کہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی بلارکاوٹ تکمیل کے لیے عالم اسلام کو ایک دوسرے کے خلاف الجھایا جارہاہے۔ عالمی قوتوں کی خواہش ہے کہ عالم اسلام کے حساس ترین مسائل سے مسلمانوں کی توجہ ہٹا کر ڈیل آف دا سنچری کے خواب کو پورا کیا جاسکے۔انہوں نے کہا اہل سنت اور تشیع طاغوتی ہتھکنڈوں کے خلاف مضبوط ڈھال بن کریہود و نصاریٰ کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔ اسلام دشمن قوتوں کی یہ خواہش ہے مسلمانوں کے مختلف طبقات فروعی اختلافات میں الجھ کرایک دوسرے کے خلاف صف آرا ءرہیں۔ علما کرام کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کسی خطیب یا ذاکر کے معترضہ جملے یا غیر منصفانہ بات پر مشتعل ہو کر امت مسلمہ کے خلاف عالمی ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ ملت تشیع کو درپیش چیلنجز کا بروقت جواب دینے کے لیے ملت کے بابصیرت افراد پر مشتمل ایک کونسل کی تشکیل ضروری ہے۔ان بابصیرت افراد کے ذریعے قوم کی رہنمائی کی جائے تاکہ دشمنوں کے جال میں پھنسنے سے بچا جا سکے۔ شیعیت میں کسی کی توہین قطعاََ جائز نہیں۔توحید، نبوت یا قران کی من پسند تاویلیں پیش کرنے والوں کو اپنی صفوں سے الگ کیا جانا ہو گا۔ایسے لوگوں کا مکتب اہل بیت سے کوئی تعلق نہیں۔یہ وہ عناصر ہیں جن کے کندھے استعمال کر کے مکتب تشیع کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ہمیں اپنے عقائد کو منطق و استدلال کے ساتھ پیش کرنا چاہیے اور یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ ہم عقائد کے حوالے سے کسی اصول پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔اہل سنت کے متفق علیہ موضوعات کو نہ چھیڑا جائے لیکن ان کے آپس کے اختلافی موضوعات پر کھل کر بات ہونی چاہیے۔ جو لوگ ہم پر اعتراض اٹھاتے ہیں وہ پہلے آپس کے اختلافات کو حل کریں۔انہوں نے کہا توہین آمیز خطابت کی مکمل اور ہر سطح پر حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=1925