10

سعودی عرب نے کورونا بحران کی وجہ سے اس سال صرف ساٹھ ہزار حجاج کو حج کی اجازت

  • News cod : 19250
  • 02 جولای 2021 - 19:22
سعودی عرب نے کورونا بحران کی وجہ سے اس سال صرف ساٹھ ہزار حجاج کو حج کی اجازت
مسجد الحرام کے امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی وجہ سے حج کے لیے پچیس راستوں کو تعین کیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز ،سعودی حکام نے بدھ کے روز حج انتظامات کے حوالے سے اس سال حجاج کی سہولیات کی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

عبدالرحمن السدیس نے وزیر انفارمیشن ماجد بن عبدالله القصبی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے مسجد الحرام و مسجدالنبی میں حجاج کی سہولیات کا زکر کیا۔

السدیس کا کہنا تھا: کورونا سے بچاو کی خاطر دس ہزار خدمت گار مقرر کیا گیا ہے جو حج انتظامات سے اچھی طرح باخبر ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ مسجد الحرام کو صحت و صفائی کے حوالے سے پانچ ہزار کارکنوں کے سپرد کیا گیا ہے جو اسپرے اور دیگر کاموں میں مصروف عمل رہیں گے ۔

مسجد الحرام کے امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی وجہ سے حج کے لیے پچیس راستوں کو تعین کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے کورونا بحران کی وجہ سے اس سال صرف ساٹھ ہزار حجاج کو حج کی اجازت دی ہے جو ملک کے اندر سے ہوں گے اور کسی بیرونی ملک سے حاجی نہیں آسکتے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19250