8

شیعیان امیر المومنینؑ دنیا میں جہاں کہیں پہ ہوں سب ایک ہی چمن کے پھول ہیں، آیت اللہ علوی بروجردی

  • News cod : 19437
  • 10 جولای 2021 - 13:22
شیعیان امیر المومنینؑ دنیا میں جہاں کہیں پہ ہوں سب ایک ہی چمن کے پھول ہیں، آیت اللہ علوی بروجردی
مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجت‌الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی کی سربرا ہی میں دفتر کے ایک وفد نے متولی مسجد اعظم قم آیت اللہ حسین علوی بروجردی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان شعبہ قم حجت‌الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی کی سربرا ہی میں دفتر کے ایک وفد نے متولی مسجد اعظم قم آیت اللہ حسین علوی بروجردی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

اس وفد میں حجت الاسلام  سید ظفر علی شاہ نقوی کے ہمران مسؤل دفتر حجت الاسلام غلام محمد شاکری، شعبہ مالیات کے مسؤل حجت‌الاسلام ضیغم عباس ،مسئول شعبہ خدمت زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی اور میڈیاسل کے انچارج حجۃ الاسلام محمد علی انصاری شامل تھے۔

اس صمیمی ملاقات میں سب سے پہلےحجۃ الاسلام ظفر علی شاہ نقوی نے آیت اللہ علوی بروجردی کو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کامکتوب پیغام پیش کیا۔

حجۃ الاسلام ظفر علی شاہ نقوی نے دفتر نمایندہ ولی فقیہ شعبہ قم کی فعالیت اور خدمات بالخصوص محرم الحرام کے حوالے سے اور دوسرے اھم امور اور دفترکی کارکردگی سے آیت اللہ علوی کو آگاہ کیا۔

علامہ ظفر نقوی نے قم میں مقیم پاکستانی طلاب کے مسائل و مشکلات بالخصوص فارغ‌التحصیلان کے موجودہ مسایل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور ملاقات کے لئے موقع فراہم کرنے پر آیت اللہ علوی بروجردی کا شکریہ ادا کیا۔

اس ملاقات میں طرفین نے مختلف امور پر بالخصوص مسلمانوں کے لئے درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

آیت اللہ بروجردی نے سب سے پہلے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور قائد محترم کی قدر دانی کرتے ہوئے حجۃ الاسلام ظفر علی شاہ اور ان کے ساتھ آئے ہوئے افراد کو خوش آمدید اور مزید توفیقات خیر اورموفقیت کے لیے دعائے خیر کی۔

آیت اللہ علوی بروجردی نے کہاکہ شیعیان امیر المومنین علیہ السلام دنیا میں جہاں کہیں پہ ہوں سب ایک ہی چمن کے پھول ہیں اور شیعیان حیدر کرار ع کے درمیان کسی قسم کی بھی تبعیض کا قائل ھونا نا قابل قبول بات ھے۔ اسی طرح یہ حوزہ علمیہ قم بھی صرف ایرانی طلاب کے لئے مخصوص نہیں ھے بلکہ حوزہ کا دروازہ دنیا کے تمام محبان اہلبیت علیہم السلام کے لئے کھلا ہے۔ ایرانی اور غير ایرانی طلاب میں کوئی فرق نہیں ہے،کیونکہ اس حوزہ علمیہ کے حقیقی مالک اور وارث وسرپرست حقیقی، آئمہ معصومین علیہم السلام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلاب محترم غیر ایرانی کے تمام مسائل ومشکلات سے ہم آگاہ ہیں، اس وقت طلاب محترم غیر ایرانی کے لئے سخت اقتصادی ومعیشتی مشکلات درپیش ہے لیکن ان شااللہ ہمیں امید ہے کہ آپ صبر و تحمل سے پیش آئیں گے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ہمارے لئے اس وقت ایک بھترین فرصت ہے اس فرصت سے نشر معارف اھلبیت علیھم السلام کے لئے استفادہ کریں، آج جہان تشیع کے مقابلے میں میدان کارزار میں داعش اورشدت پسند وہابی گروہ کھڑے ہیں، وهابیت دنیامیں اپنے افراطی افکار کی توسیع وترویج کرنے میں کوشاں ہیں۔دنیامین شیعہ اور غیر شیعہ وهابیت اورداعش کے مذھبی تعصب کی آگ کے شعلوں کی زد میں ہیں ۔ بہت سے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا گیا حتی بے گناہ معصوم بچوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے ذبح کیا گیا۔ لیکن اتنے ظلم و جبر کے باوجود اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے اور مختلف محاذوں پر انہیں شکست کھانا پڑی ۔آپ نے دیکھا کہ مصر میں اخوان المسلمین کی حکومت ایک سال تک بھی نہیں چل سکی۔ ٹیونس اور لیبیا کے جابر حکمران اپنے ملک چھوڑ کر بھاگ گئے عراق اور شام میں داعش پسپا ہوگئے، اب سوال یہ ہے کہ ایسا کیوں ہوا؟ جبکہ انکے پاس پیسے تھے اسلحہ تھا قدرت تھی سب کچھ تھے لیکن ان کے پاس عدالت انصاف عقل اور درایت نھیں تھی۔انکی شدت پسندی اور بے عدالتی اور مذھبی خشک وخالی تعصبات زیادہ روی اور شدت پسندی نے انہیں بربادی اور نابودی میں جھونک دیا ہے۔لیکن الحمد للہ مذھب تشیع میں نہ اس قسم کی شدت پسندی ہے اور نہ ہی تعصب اور بی عدالتی ہے بلکہ حقیقت تو یہی ہےکہ یہ مذھب وھی اسلام ناب محمدی ھے کہ جس کی بنیاد منطق استدلال اور عقلانیت پر استوار ہے۔ اس لئے دنیا میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ مزھب شیعه کے متعلق اپنے مطالعہ اور تحقیقات کے نتیجہ میں شیعه مذھب قبول کر رہے ھیں ۔اور شیعوں کی تعداد اس وقت دنیا میں بڑھتی جارہی ہے۔ جھان اسلام میں مذھب شیعہ رشد وتکامل کے مراحل طے کر رہا ھے ۔اور یہ ھمارے لئے بہت ھی نوید بخش ہے ۔اور ھمارا مستقبل سورج کی طرح بھت ھی درخشاں ہے۔

آخر میں آیت اللہ علوی بروجردی نے علامہ ظفر علی شاہ نقوی اور وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قائد ملت پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو میری طرف سے سلام پہنچائیں اور ان شااللہ میں آپ کے مسائل ومشکلات کے حل کے لئے حد الامکان کوشش کروں گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19437