8

سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین انتقال کرگئے

  • News cod : 19511
  • 13 جولای 2021 - 13:04
سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین انتقال کرگئے
مرحوم نے دینی علم حاصل کرنے کے علاوہ بیروت کی امریکی یونیورسٹی سے عربی ادب میں ڈگری بھی حاصل کی۔

وفاق ٹائمز ، سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین ” شیخ سعید بن ناصر الخاطر” 89 سال کی عمر میں صوبہ قطیف کے علاقے القدیح میں انتقال کر گئے۔
مرحوم ان کمیاب علماء میں سے ایک شمار ہوتے ہیں جنہوں نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم بھی حاصل کی وہ ایک شیعہ مبلغ اور معروف خطیب ہونے کے علاوہ سرکاری ملازم بھی تھے۔
مرحوم نے دینی علم حاصل کرنے کے علاوہ بیروت کی امریکی یونیورسٹی سے عربی ادب میں ڈگری بھی حاصل کی۔
شیخ الخاطر پہلے وہ سعودی خطیب اور عالم دین تھے جنہوں نے بیروت میں واقع امریکی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کی تھی۔
القدیح کے علاقے میں اسپورٹ کلب، خیراتی ادارے اور مدارس کا قیام اس شیعہ عالم دین کے نمایاں کاموں میں شمار ہوتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19511