وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، عشرہ ولایت اور عید سعید غدیر کے موقع پر حوزہ علمیہ خوزستان کے طلاب کی “عمامہ گذاری ” کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ جس میں شورائے حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ موسوی جزائری اور خوزستان کے نمائندہ ولی فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین موسوی فرد شریک ہوں گے۔
اس موقع پر خوزستان کے مختلف دینی مدارس میں زیر تعلیم 80 طلاب روحانیت کے مقدس لباس کو زیب تن کریں گے، جو “عمامہ گذاری” کے ضروری مراحل پہلے ہی طے کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ حوزہ علمیہ خوزستان کے طلاب کی “تقریب عمامہ گذاری” کل صبح 8 بجے “کارون” شہر میں منعقد ہوگی۔












