8

امریکہ سے آۓ ہوئے وفود کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات

  • News cod : 19935
  • 25 جولای 2021 - 18:45
امریکہ سے آۓ ہوئے وفود کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ملاقات
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے فرمایا کہ متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان ہر روز سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرے کہ اس نے اپنے اعضاء و جوارح سے کیا کیا انجام دیا ہے۔

وفاق  ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ،امریکہ سے آۓ ہوئے وفود نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کا مقصد مرجع عالی قدر سے ان کی نصیحتوں سے فیضیاب ہونا تھا۔
اس ملاقات میں  نے فرمایا خدا وند متعال صرف متقی کے اعمال قبول کرتا ہے۔
لہذا ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنے آپ کو متقی بنائے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ متقی بننے کا پہلا قدم یہ ہے کہ انسان ہر روز سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کرے کہ اس نے اپنے اعضاء و جوارح سے کیا کیا انجام دیا ہے۔
اگر اس سے گناہ سرزد ہوا ہے تو خداوند متعال سے توبہ کرے اور اگر کسی پر ظلم و زیادتی کی ہے تو اس سے معافی مانگے تاکہ آخرت کی ذلت سے محفوظ رہے۔
آخر پر آئے ہوئے مومنین نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی  کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=19935