22

یزید کے بارے میں اہل سنت کی نظریات

  • News cod : 2007
  • 17 سپتامبر 2020 - 21:58
یزید کے بارے میں اہل سنت کی نظریات
حوزہ ٹائمز|املا علی قاری حنفی لکھتے ہیں :… ایک قول یہ ہے کہ وہ کافر ہے کیونکہ اس سے ایسےافعال واقوال نقل ہوئے ہیں جو اس کے کفر پر دلالت کرتے ہیں جیسے شراب کوحلال سمجھنا وغیر ہ اور شاید انہی وجوہ کی بنا پر امام احمد بن حنبل نے اس کے کفر کا فتویٰ دیا ہے۔

تحریر:فداعلی حلیمی
سوال: یزید کے بارے میں اہل سنت کی کیا رائے ہے ؟
جواب: اہل سنت کے بڑے بڑے علما وائمہ نے یزید کو نہ صرف فاسق وفاجر بلکہ کافر لکھاہے ، جن میں چند اہم نام حاضر خدمت ہیں:
ا ۔ ملا علی قاری حنفی لکھتے ہیں :… ایک قول یہ ہے کہ وہ کافر ہے کیونکہ اس سے ایسےافعال واقوال نقل ہوئے ہیں جو اس کے کفر پر دلالت کرتے ہیں جیسے شراب کوحلال سمجھنا وغیر ہ اور شاید انہی وجوہ کی بنا پر امام احمد بن حنبل نے اس کے کفر کا فتویٰ دیا ہے۔
شرح فقه الاکبر/88.
۲۔شاہ محمدسلیمان پھلواروی لکھتے ہیں :
اکثر اکابرین ومحدثین وبزرگان دین مثلاً امام احمد بن حنبل،علا مہ ابن جوزی ، جلال الدین سیوطی ،علامہ سعد الدین تفتازانی اور سید آلوسی وغیرھم رحمھم اﷲ تعالی، یزید کے کفر کے قائل ہیں اور اسے سرے سے مسلمان ہی نہیں جانتے ہیں۔
رسالة شهادت حسین/45
۳۔ سعدالدین تفتازانی لکھتے ہیں:
ہم یزید پر لعنت کرنے کے جواز بلکہ اس کے بے دین وبے ایمان ہونے پر کسی قسم کا توقف اور شک وشبہ نہیں کرتے ۔اس پر اور اس کے اعوان وانصار پر خدا کی لعنت ہو ۔ شرح عقائدنسفی /۱۱۷
۴۔ابن جوزی نے یزید کے کفر کے بارے میں اس پر لعنت کے جواز میں ایک کتاب بنام الرّد علی المتعصّبِ العَنِید فی جواز اللعن علی یزید لکھی ہے۔
۵۔سید آلوسی حنفی اپنی مشہور تفسیر میں لکھتا ہے
میرا گمان غالب یہی ہے کہ وہ خبیث ہرگز مسلمان اور مصدِّق رسالت نہیں تھا۔
روح المعانی ج8ص107
۶۔قاضی شہاب الدین لکھتے ہیں : یزید کے بارے میں یہ بات تواتر سے ثابت ہے کہ اسنے آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو بوجہ قتل اہل بیتؑ اذیت پہنچائی ہے اور یہ بات موجب لعنت ہے۔خدا رحمت کرے ان لوگوں پر جو یزید پر لعنت جائز سمجھتے ہیں ۔ قول سدید/77.
۷۔ علا مہ ذہبی شافعی لکھتے ہیں
یزید پکا دشمن اہل بیتؑ اور سخت بدخو تھا،وہ شراب پیتا تھا اور گناہ کا ارتکاب کرتا تھا -میزان الاعتدال ج/765
۸۔ علامہ جلاالدین سیوطی لکھتے ہیں:
خداوند عالم حسین ؑ کے قاتل، ابن زیاد اور یزید پر لعنت کرے ۔
۔ تاریخ الخلفاء/207.
9۔مولانا محمد فرنگی محلی حنفی نے بڑی تفصیل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ ’’ یزید اور بنی حکم کی تمام اولاد پیغمبر اسلام ؐ کی زبانی ملعون ہے.
-وسیلة النجاة/70.۔
10۔علامہ وحید الزمان اہل حدیث لکھتے ہیں:
ہم تو یزید کو مع اس کے معاونین جیسے شمر لعین ،ابن زیاد ، عمربن سعد ،خولی ،سنان وغیرھم کو ملعون اور مردود اور اشقی الخلق والخلیقہ جانتے ہیں ۔اَلف الفَ (ہزار ہزار)لعنت یزید اور الف الف لعنت یزید کے طرفدار وں اور حامیوں اور تعریف کرنے والوں پر جو اس کو خلیفہ یا اولوالامر میں سے سمجھتے ہیں ۔
-انواراللغة/155
ان حقائق پر سرسری نگاہ ڈالنے سے آسانی کے ساتھ یہ اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ ان حالات میں یزید کسی طرح بھی خلافت نبویہ کا مستحق نہ تھا۔
11۔شیخ احمد سرہندی حنفی:
’’یزید بدبخت ،اصحاب میں سے نہیں تھا اس کی بد بختی میں کیا کلام ہے ۔ جو کارھای بد اس نے کئے ہیں کسی کافر فرنگی نے بھی نہیں کئے ۔ مکتوبات شریف،2/33.
12۔قاضی ثناء اﷲ پانی پتی حنفی:
«ثُمَّ کَفَرَ یزیدُ وَمَن مَعَہُ بِمَااَنْعَمَ اﷲُ عَلَیھِم وَانْتَصِبُوابِعَدَاوَۃِ آلِ النَّبِی وِقَتَلُوا حُسَیناً رَضِیَ اﷲُ عَنْہُ ظُلماً وَکَفَرَ یزیدُ بِدِیْنِ مُحَمَّدٍصلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم۔»
-تفسیر مظهری،5/271
پھر یزید اور اس کے ساتھیوں نے اﷲ کی نعمتوں کی ناشکری کی اور اہل بیتؑ کی دشمنی کا جھنڈا انھوں نے بلند کیا آخر حضرت حسین کو ظلماً شہید کیا اور یزید نے دین محمدی کا ہی انکار کردیا ۔
13۔ مولانااحمد رضا بریلوی حنفی : ’’یزید کو اگر کوئی کافر کہے تو منع نہیں کرینگے
۔ الکوکبة الشهابیة/85. ‘
14۔ صدرالشریعہ حنفی مولاناامجد علی: یزید پلید فاسق وفاجر ،مرتکب کبائر تھا آج کل جو بعض گمراہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں ان کے مقابلہ سے کیانسبت ۔وہ بھی شہزادے، یہ بھی شہزادے۔ایسا بکنے والا مردود، خارجی،ناصبی اور مستحق جہنم ہے ۔
بهارشریعت ج1/62.
15۔ناب صدیق حسن بھوپالی اہل حدیث : وی شارب خمر او زانی وفاسق ومستحل محارم بود۔
بغیةالرائد/89.
یزید شراب پینے والا، زناکار،فاسق اور محرمات کو حلال جاننے والا تھا ۔
16۔ابن خلدون:
«لمَّا ظَھَرَ فِسْقُ یزید عِنْدَ الْکَافَۃِ مِن اَھلِ عَصرِ ہِ بَعَثَ شِیْعَۃُاَھْلِ بَیتٍ بِالکُوفَہ لِلحسینِ۔»-مقدمه ابن خلدون/177
جب یزید کے ہم عصر تمام لوگوں پر اس کا فسق وفجور غالب ہو گیا تو اہل بیت کے شیعہ کوفہ سے امام حسین ؑکی حمایت میں اٹھ کھڑے ہوئے ۔
17۔حضرت امام احمد بن حنبل:
آپ کے بیٹے نے یزید پر لعنت کرنے کے متعلق مسئلہ پوچھا، آپ کا جواب یہ ہے
«کیف لا یلعن من لعن اﷲ فی کتابہ : فقال عبداﷲ قد قرأ تُ کتابَ اﷲِ عزّ وجلّ فَلَمْ اَجِدْ لَعْنَ یزید فَقَالَ الاما مُ: اِنَّ اﷲَ تعالیٰ یقولُ : فَھَلْ عَسَیْتُم اَنْ تَوَلَّیتُ

م اَنْ تُفْسِدُوا فِی الَا رْضِ وَتقطّعوا ارحامکم اولئک الذین لعنھم اﷲ ، ایّ فساد قطیعۃ اشد مما فعلہ یزید۔»
امام احمد نے کہا بیٹے! اس شخص پر کیو ں نہ لعنت کی جا ئے جس پر اﷲ تعالیٰ نے اپنی کتاب میںلعنت کی ہے۔ آپ کے بیٹے نے عرض کی اباجان قرآن پاک تو میں نے بھی پڑھا ہے لیکن مجھے تو قرآن میں کہیں یزید پر لعنت کا ذکر نہیں ملا ۔ امام احمد نے کہا :بیٹے فرمان خداوندی ہے
پس کیاعنقریب اگر تمہیں حکومت ملے تو تم زمین میں فساد پھیلا ؤ گے اور اپنے رشتے کاٹو گے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جن پر اﷲ نے لعنت کی ہے۔
پس جو کچھ یزید نے کیا ہے اس سے بڑھ کر کونسا فساد ہو گا۔
تفسیر مظہری :ج۸/۴۳۴، شرح فقہ اکبر /۸۷، حاشیہ ہدیہ المہدی / ۹۸، تفسیر معارف القرآن ج۸/۴۳
18۔محمدبن محمد الحنفی شارح مسلّم الثبوت:
« اِنَّ یزید کانَ مِنْ اَخْبَثِ النَّاسِ وکانَ بَعِیداً بِمَراحِلَ مِنْ الِامَامَۃِ بَلْ نَشُکُ فِی اِیْمَانِہِ خَزَلَہُ اﷲُ۔»
-فواتح الرحموت شرح مسلم الثبوت/70
یقینا یزید تمام انسانوں میں سے خبیث ترین انسان تھا اور وہ امامت وخلافت کی اہلیت سے بہت دور تھا بلکہ ہمیں تو اس کے ایمان میں بھی شک ہے اﷲ تعالیٰ اسے ذلیل کرے ۔
20۔ شاہ عبد العزیز محد ث دہلوی حنفی
جب یزید پلید قتل امام وہتک حرمت اہل بیت ؑ سے فارغ ہو ا تو اس غرور سے اس کی شقاوت اور قساوت اور زیادہ ہوئی۔ چنانچہ لواطت اور زنا ،بھا ئی کی بہن سے شادی اور سود وغیرہ منہیات کو اس نے اعلانیہ رواج دیا۔ جس دن اس پلید کے حکم سے کعبہ کی بے حرمتی کی گئی اسی دن حمص میں وہ واصل جہنم ہو ا ۔-سر الشهادتین/37
21۔مہتمم دارالعلوم دیوبند محمد طیب:اپنی کتاب شہید کربلا میں لکھتے ہیں:
بہر حال یزید کے فسق وفجور پر صحابہ کرام سب کے سب ہی متفق ہیں پھرآئمہ مجتہدین بھی متفق ہیں . ان کے بعد راسخین ،محدثین،فقہانے فسق یزید پر علماء سلف کا اتفاق نقل کیا ہے۔
۔-شهید کربلا/99.
22۔مولانا مودودی: علماء اہل سنت میں سے جو لوگ (یزید پر)جواز لعنت کے قائل ہیں ان میں ابن جوزی،قاضی ابو یعلی،علامہ تفتازانی اور علامہ سیوطی نمایاں ہیں۔ خلافت وملوکیت/183.

 

نوٹ: حوزہ ٹائمز اور اس کی پالیسی کا کالم نگار کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2007