12

متحدہ علما بورڈ پنجاب، ڈویژنل امن کمیٹی راولپنڈی کے ساتھ اہم میٹنگ

  • News cod : 20260
  • 31 جولای 2021 - 12:04
متحدہ علما بورڈ پنجاب، ڈویژنل امن کمیٹی راولپنڈی کے ساتھ اہم میٹنگ
متحدہ علما بورڈ پنجاب کے وفد نے ڈویژنل امن کمیٹی راولپنڈی کے ساتھ محرم میں امن و امان اور اتحاد و وحدت کے حوالے سے اھم میٹنگ منعقد ہوئی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ علما بورڈ پنجاب کے وفد نے ڈویژنل امن کمیٹی راولپنڈی کے ساتھ محرم میں امن و امان اور اتحاد و وحدت کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد ہوئی-

علامہ عارف واحدی بھی علما بورڈ کے رکن کے طور پر شریک ہوئے۔

آپ راولپنڈی امن کمیٹی کے بھی رکن ہیں ۔انہوں نے خطاب میں ڈویژنل امن کمیٹی کی کارکردگی کو سراہا کہ ہرسال محرم میں ماحول بہت بہتر رہتا ہے یہ امن کمیٹی کی کاوشیں ھیں۔متحدہ علما بورڈ کی فرقہ واریت کے خاتمے اور امن و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے کاوشوں پر روشنی ڈالی اور محرم کے حوالے سے پیس کمیٹی کوبعض نکات کی طرف متوجہ کیا-
میٹنگ میں کمشنر راولپنڈی،آرپی او راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم کے ڈی سی،ڈی پی او اور دیگر ذمہ دار افسران اور علمائ کرام شریک ہوئے۔
علما بورڈ کا وفد مولانا طاھر اشرفی،علامہ عارف واحدی،مولانا سید ضیااللہ شاہ بخاری مولانا محمد خان لغاری پر مشتمل تھا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20260