12

مری کے علاقے تریٹ سیداں میں تکفیری جماعت کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں، سیدہ نرگس سجاد جعفری

  • News cod : 2028
  • 18 سپتامبر 2020 - 15:51
مری کے علاقے تریٹ سیداں میں تکفیری جماعت کی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہیں، سیدہ نرگس سجاد جعفری
حوزہ ٹائمز|مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا گزشتہ شب مری کے علاقے تریٹ سیداں میں ہونے والی اشتعال انگیزی اور امام بارگاہ پر فائرنگ اور دربار کی بے حرمتی کی مذ مت کرتے ہیں۔یہ واقعہ ملک میں حالات خراب کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہے°

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا گزشتہ شب مری کے علاقے تریٹ سیداں میں ہونے والی اشتعال انگیزی اور امام بارگاہ پر فائرنگ اور دربار کی بے حرمتی کی مذ مت کرتے ہیں۔یہ واقعہ ملک میں حالات خراب کرنے کی منظم سازش کا حصہ ہے

انہوں نے کہا کہ مکتب تشیع کے نزدیک کسی بھی مذھب و مسلک کے مقدسات حرام ہے کچھ صہیونی ، امریکی اور بھارتی ایجنٹ فرد واحد کے ایک عمل کو ملت تشیع کے اجتماعی موقف کا رنگ دے کر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ملک کے طول عرض میں عظمت صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے نام پر منعقدہ اجتماعات میں توہین اہلبیت علیہ السلام اور کافر کافر کے نعروں پر ریاستی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ میں علاقہ پولیس کا بروقت اقدام نہ کرنا قابل غور ہے۔ ہماری امن پسندی کو ہرگز ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ تکفیری دہشت گردوں کی کالعدم جماعتوں کے پرچموں سمیت مری روڈ جیسی مصروف شاہراہ پر نقل و حمل مقامی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ ہم احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے بصورت دیگر ڈویژن بھر میں احتجاج کیا جائے گا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=2028