5

شہید قائد اسلامی نظام کے لیے کوشاں تھے، علامہ علی الحسینی

  • News cod : 20685
  • 07 آگوست 2021 - 12:20
شہید قائد اسلامی نظام کے لیے کوشاں تھے، علامہ علی الحسینی
علامہ عارف الحسینی کا سیاسی نظریہ فرقہ واریت کی نفی اور اتحاد بین المسلمین تھا۔جسے علامہ ساجد علی نقوی نے سنی مکاتب فکر کے ساتھ مل کر جاری رکھا

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق العارف اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام قائد ملت جعفریہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کی33 ویں برسی کی مناسبت سے دیوان سلمان فارسی محمدی مسجد گلبرگ میں احیاءفکر داعی وحدت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہید قائد کے فرزند علامہ سید علی الحسینی نے کہا شہید عارف الحسینی تمام مسلمانوں کو متحد کر کے اس ملک اسلامی نظام کے لیے کوشاں تھے۔ ان کی شہادت در اصل استعماری قوتوں کی شکست ہے، ہم شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

سابق وفاقی وزیر تعلیم اور شہید عارف الحسینی کے مشیر سیاسی امور سید منیرحسین گیلانی نے شہید کی سیاسی جد وجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ضیاءمارشل لاءکے خلاف توانا آواز تھے۔ ضیاءکے ریفرنڈم کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی ۔ وہ یقین رکھتے تھے کہ عملی سیاست میںآئے بغیر ہم اپنے حقوق کا تحفظ نہیں کر سکتے۔قرآن وسنت کانفرنس سے تحریک کی عملی سیاست کا اعلان کیا ۔وہ ، ضیا الحق کی آمریت کے خلاف تھے اور جمہوریت کی جدوجہد میں ایم آرڈی کے پلیٹ فارم سے سیاسی قوتوں کا ساتھ دیا۔ علامہ عارف الحسینی کا سیاسی نظریہ فرقہ واریت کی نفی اور اتحاد بین المسلمین تھا۔جسے علامہ ساجد علی نقوی نے سنی مکاتب فکر کے ساتھ مل کر جاری رکھا ، اعلامیہ وحدت ، ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل، شہید عارف الحسینی کی پالیسی ،اور سیاسی نظریے کا تسلسل ہے۔مشہور دانشور سید امتیاز علی رضوی نے کہا شہید قائد نے اپنے قول و فعل میں یکساں تھے۔

انہوں نے بڑی دلیری سے انقلاب اسلامی ایران کا دفاع کیا ،اورافغانستان سمیت دنیا بھر میں جد وجہد کرنے والے مجاہدین کی حمایت کرتے تھے۔ پیر صفدر گیلانی نے کہا شہید علامہ عارف الحسینی کا تمام مذہبی جماعتوں سے قریبی رابطہ تھا۔ ان کے طرز سیاست سے اتحاد امت کا درس ملتا ہے۔ شہید کے افکار آج بھی مشعل راہ ہیں۔ سیمینار سے سید امجد کاظمی ایڈووکیٹ،علامہ غلام شبیر بخاری،حسین الحسینی،افسر حسین خان اور سینئر صحافی حیدر جاوید سید نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار سے رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ افتخار حسین نقوی کا وڈیو خطاب بھی سنایا گیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20685