8

حرمین شریفین کی جنرل پریڈیڈنسی میں 20 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تقرری

  • News cod : 20689
  • 07 آگوست 2021 - 13:35
حرمین شریفین کی جنرل پریڈیڈنسی میں 20 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تقرری
جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء کے تحت تقرریاں کی گئی ہیں

سعودی عرب میں پہلی بار حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی میں 20 خواتین کو مختلف انتظامی عہدوں پر مقرر کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کے لیے شیخ الرحمان السدیس کی سربراہی میں کام کرنے والے ادارے حرمین شریفین کی جنرل پریڈیڈنسی میں 20 خواتین کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کر دیا گیا۔ سربراہ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹریٹ اور ماسٹرز ڈگری کی حامل خواتین کی اسسٹنٹ ہیڈ آف پریذیڈنسی، انڈر سیکریٹریز اور اسسٹنٹ انڈر سیکریٹریز سمیت اہم عہدوں پر تقرری کی گئی ہے۔
جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ولی عہد محمد بن سلمان کے ویژن 2030ء کے تحت تقرریاں کی گئی ہیں۔ خانہ کعبہ میں خواتین سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کے بھی حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان نے خواتین کو مملکت میں کئی اختیارات دیئے ہیں، جن میں کار چلانے، نوکری کرنے اور سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت دینا جیسے اقدامات شامل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20689