38

اسلام آسان دین ،مگر افسوس ہم قرآن نظرکی تعلیمات اور حیات طیبہ پر عمل نہیں کرتے ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد

  • News cod : 20813
  • 08 آگوست 2021 - 17:54
اسلام آسان دین ،مگر افسوس ہم قرآن نظرکی تعلیمات اور حیات طیبہ پر عمل نہیں کرتے ، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
انہوں نے کہا نظام قدرت ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی پر اس کی حیثیت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کفار پر جو عذاب اللہ تعالیٰ ٰنازل کرتا ہے یہ ان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے۔اللہ تعالٰی نے بہت واضح اور آسان راستہ ہے مگر اللہ کے احکامات سے لوگوں نے انحراف کیا، جس کی وجہ سے ان پر عذاب نازل ہوگا

وفاق ٹائمز ،نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ اسلام آسان دین ہے ۔مگر افسوس ہمیں قرآن نظرکی تعلیمات نظر آتی ہیں اور نہ سید المرسلین صادق اورامین کی حیات طیبہ پر ہم عمل کرتے ہیں۔ اللہ تعالی کی طرف سے نازل کردہ قرآن مجید اور سید المرسلین کی ذات اقدس ہمارے لئے لیے مرکز رشد وہدایت ہے۔

السراج اسلامک سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ ہم رسول اللہ سے عشق اور محبت کے دعوے تو کرتے ہیں مگر نماز روزے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے اور بغیر نیک اعمال بجالائے جنت میں پہنچنا چاہتے ہیں۔ جبکہ ہماری یہ بھی خواہش ہے کہ ہم مکہ اور مدینہ جائیں مگر اس کے لیے ماحول پیدا نہیں کرتے۔ مساجد ، بیت اللہ کی بیٹیاں ہیں، ہم ان سے غافل ہیں، انہیں آباد نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا اللہ کے رسول اپنی امت کو معراج پر بھی نہیں بھولے۔اور نمازیں پچاس سے معاف کروا کر پانچ کروادیں مگر ہم وہ بھی نہیں پڑھتے۔ اسی طرح قیامت کے دن ، رسول اللہ اپنی امت کی بخشش کے لئے سجدے میں گر جائیں گے اور اللہ تعالی آواز دے گا ، اے رسول سر اٹھا لے اورجو مانگنا چاہتا ہے ، مانگ لے۔ خدا فرمائے گا۔ اے نبی ، یہ تیری امت ہی نہیں ، میری مخلوق بھی ہے لیکن رسول میں تمہاری سفارش صرف گناہ گاروں کے لیے مانوں گا جو مسلمان اور مومن ہیں یعنی جنہوں نے کچھ گناہ کیے ہیں لیکن جو بالکل ہی اللہ اور قرآن کے نافرمان ہیں، انہیں کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا نظام قدرت ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی پر اس کی حیثیت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کفار پر جو عذاب اللہ تعالیٰ ٰنازل کرتا ہے یہ ان کے اپنے ہاتھوں کی کمائی ہے۔اللہ تعالٰی نے بہت واضح اور آسان راستہ ہے مگر اللہ کے احکامات سے لوگوں نے انحراف کیا، جس کی وجہ سے ان پر عذاب نازل ہوگا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20813