8

محرم الحرام ہمیں اتحاد و یکجہتی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

  • News cod : 20903
  • 10 آگوست 2021 - 10:41
محرم الحرام ہمیں اتحاد و یکجہتی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری
اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں اتحاد و یکجہتی اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، صبر، برداشت، اخوت و بھائی چارگی کو فروغ دے کر اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کی بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اقوام متحدہ کی کشمیریوں کے قتل پر خاموشی ظالم و جابر اور انصاف کا قتل کرنیوالے بھارت کی پشت پنائی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمان حالات جنگ میں ہیں پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہوکر بھارت کو شکست دینگے، کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،ان شاء اللہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا اور بھارت کو بہت بری ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سیاسی و اخلاقی اور ایمانی کردار ادا کرتے رہینگے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20903