8

جامعۃ الکوثر اسلام میں عشرہ محرم الحرام

  • News cod : 21240
  • 18 آگوست 2021 - 15:57
جامعۃ الکوثر اسلام میں عشرہ محرم الحرام
جامعتہ الکوثر میں روز عاشور بعد از نماز ظہرین مجلس عزاء برپا ہوتی ہے جس میں راولپنڈی و اسلام آباد کے تین ہزار سے زائد مومنین و مومنات شرکت کرتے ہیں۔اس موقع پر فاقہ شکنی کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے

وفاق ٹائمز، یوں تو معاشرے میں ہر باشعور اور دین شناس فرد کو تبلیغ دین کے لئے اپنا مقدور بھر کردار ادا کرنا چاہیے لیکن اس سلسلے میں دینی مدارس کے کلیدی کردار سے کسی طور انکار نہیں کیا جا سکتا۔ کچھ شک نہیں کہ عزاداری سید الشہدا علیہ السلام تبلیغ دین کا موثر ترین ذریعہ اور ایام  محرم الحرام تبلیغ دین کے لئے موزوں ترین ایام ہیں۔ لہذا جامعۃ الکوثر میں سالانہ بنیاد پر جاری سلسلہ عزاداری کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے امسال بھی عشرہ محرم الحرام کی مجالس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مومنین و مومنات ہزاروں کی تعداد میں شرکت کر رہے ہیں۔ چنانچہ ہر روز نماز مغربین کے بعد تلاوت قرآن مجید سے مجلس کا آغاز ہوتا ہے اور سوز و سلام کے بعد علامہ شیخ انور علی نجفی خطاب کرتے ہیں۔ جامعتہ الکوثر میں روز عاشور بعد از نماز ظہرین مجلس عزاء برپا ہوتی ہے جس میں راولپنڈی و اسلام آباد کے تین ہزار سے زائد مومنین و مومنات شرکت کرتے ہیں۔اس موقع پر فاقہ شکنی کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

زیارت عاشور مراسم عزاء کا ایک اہم حصہ ہے چنانچہ روز عاشور جامعتہ الکوثر میں زیارت عاشور کا خاص  اہتمام کیا جاتا ہے اور اس رقت آمیز موقع پر ہزاروں مومنین و مومنات اشکبار آنکھوں کے ساتھ زیارت عاشور کی تلاوت کرتے ہیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21240

ٹیگز