13

افغانستان کے بعد عراق و شام سے امریکی انخلا کی باری ہے، حسن نصراللہ

  • News cod : 21266
  • 19 آگوست 2021 - 15:22
افغانستان کے بعد عراق و شام سے امریکی انخلا کی باری ہے، حسن نصراللہ
یوم عاشور کے موقع پر اپنے خطاب میں سید حسن نصراللہ کاکہنا تھا کہ امریکہ کی بیشتر حکومتیں دنیا میں ظلم بربریت میں آگے آگے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست کے بعد اب سب کی نگاہیں عراق اور شام پر لگی ہوئي ہیں۔

وفاق ٹائمز|یوم عاشور کے موقع پر اپنے خطاب میں سید حسن نصراللہ کاکہنا تھا کہ امریکہ کی بیشتر حکومتیں دنیا میں ظلم بربریت میں آگے آگے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست کے بعد اب سب کی نگاہیں عراق اور شام پر لگی ہوئي ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق عراقیوں کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراقیوں کو افغانستان میں امریکی مشیروں کی موجودگی کے نتائج کو اپنے سامنے رکھنا چاہیے۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ اس خطے پر حمکرانی کا حق خطے کی اقوام کو حاصل ہے، انہوں نے کہا کہ قدرتی ذخائر، تیل، آبی وسائل اور ہر قسم دولت و ثروت کااختیار خطے کی اقوام کے پاس ہونا چاہیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21266