6

حوزہ علمیہ قم کے سینئر استاد آیت اللہ سید جواد طالقانی انتقال کرگئے

  • News cod : 21303
  • 20 آگوست 2021 - 15:54
حوزہ علمیہ قم کے سینئر استاد آیت اللہ سید جواد طالقانی انتقال کرگئے
حوزہ علمیہ قم کے سینئر مدرس آیت اللہ سید جواد طالقانی اس فانی دنیا سے رحلت کرگئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے سینئر مدرس آیت اللہ سید جواد طالقانی اس فانی دنیا سے رحلت کرگئے۔

آیت اللہ طالقانی کا شمار بہت فاضل علماء میں ہوتا تھا۔انھوں نے دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد’ حوزہ علمیہ قم میں تدریس کا آغاز کیا اور دراز مدت تک خلوص دل سے تدریس میں مشغول رہے اور ہزاروں فاضل شاگردوں کی تربیت کی۔ وفات کے وقت ان کی عمر 86 سال تھی اور وہ شہر قم کے ایک قدیمی محلے میں انتہائی سادہ گھر میں رہتے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21303