8

ملت تشیع نے ھمیشہ ملک پاکستان کی سالمیت اور ملکی وقار کے لیے کردار ادا کیا ہے،علامہ اشفاق وحیدی

  • News cod : 21438
  • 23 آگوست 2021 - 15:05
ملت تشیع نے ھمیشہ ملک پاکستان کی سالمیت اور ملکی وقار کے لیے کردار ادا کیا ہے،علامہ اشفاق وحیدی
اگر موجودہ حکمرانوں نے اس رویے کو ترک نہ کیا تو سابقہ حکمرانوں کی طرح نام نشان نہ رہے گا

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے پاکستان میں محرم الحرام کے دوران عزاداری مجالس اور جلوس ھائے عزاء کے لیے پیدا کی جانے والی مشکلات اور عزاداری امام ع کو محدود کرنے والی پالیسیوں کی بھر پور مذمت کرتے ھیں
روائتی مجالس و جلوسوں کے لیے انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے مومنیں اور عزادارون بانیان متولیان پر مقدمات کا اندراج کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے
اگر ایسی پالیسیوں کو ترک نہ کیا گیا تو حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی گی پھر حالات کی ذمہ داری حکمرانوں پر ھو گی
ان حالات میں ریاستی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے لاقانونیت پھیلانے والوں کے خلاف اقدامات کریں
انہوں نے کہا کہ ملت تشیع نے ھمیشہ ملک پاکستان کی سالمیت اور ملکی وقار کے لیے کردار ادا کیا ہے
آج دنیا میں رسوائی کے علاوہ کچھ نہيں اگر موجودہ حکمرانوں نے اس رویے کو ترک نہ کیا تو سابقہ حکمرانوں کی طرح نام نشان نہ رہے گا
انہوں نے مزید کہا کہ ھمارا مطالبہ ہے ریاست سے کہ فوری طور پر حالیہ مقدمات خارج کیے جائیں اور ایسے متعصب پولیس افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21438