14

بلتستان کے معروف عالم دین ” آخوند محمد تقی” کو سپردخاک کردیا گیا+تصاویر

  • News cod : 21460
  • 24 آگوست 2021 - 15:24
بلتستان کے معروف عالم دین ” آخوند محمد تقی” کو سپردخاک کردیا گیا+تصاویر
بلتستان کے علاقہ چنداہ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین آخوند محمد تقی جو کئی عرصے سے "حسن کالونی " سکردو میں امام جماعت اور مرکزی امام بارگاہ کے خطیب کے عنوان سے خدمت دین میں مشغول تھے کل مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بلتستان کے علاقہ چنداہ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین آخوند محمد تقی جو کئی عرصے سے “حسن کالونی ” سکردو میں امام جماعت اور مرکزی امام بارگاہ کے خطیب کے عنوان سے خدمت دین میں مشغول تھے کل مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

آخوند محمد تقی کے جسد خاکی کو آج نائب امام جمعہ سکردو حجۃ الاسلام سید باقر الحسینی کی امامت میں نماز جنازہ کے بعد “حسن کالونی سکردو” میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

“آخوند محمد تقی” اپنے خطابت کی وجہ سے بلتستان بھر میں معروف تھے، آپ محرم الحرام میں خصوصی طور پر ریڈیو پاکستان میں بلتی زبان میں خطابت کرتے تھے۔

مرحوم بلتی زبان کے نامور قصیدہ خواں بھی تھے۔ وہ بلتستان کے منفرد اور مقبول مداح اہل بیت آخوند اکبر مرحوم اور آخوند احمد علی کی ہمنوائی میں قصیدے پڑھتے تھے جو ریڈیو پاکستان سے بھی نشر ہوتے ہیں اور مختلف محافل کی رونق کو بھی دوبالا کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=21460