8

آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی جانب سے شیخ عبد الامیر قبلان کی رحلت پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 22088
  • 06 سپتامبر 2021 - 16:45
آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی کی جانب سے شیخ عبد الامیر قبلان کی رحلت پر تعزیتی پیغام
مرحوم نے لبنانیوں کو آپس میں جوڑے رکھنے میں پُل کا کام کیا اور ہمیشہ انہیں متحد رکھنے کی کوششیں کی لوگوں کی خدمت کے لئے خود کو وقف کردیا تھا ہر آنے والے شخص سے ایک مہربان والد جیسا سلوک کرتے تھے تواضع اور اہل بیت علیہم السلام سے ولایت میں ممتاز تھے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نجف اشرف کا لبنان میں سربراہ ِ مجلس اسلامی الشیعی الاعلی علامہ کبیر الشیخ عبد الامیر قبلان (رحمه الله تعالى) کی رحلت پر تعزیتی بیان؛

بسم الله الرحمن الرحيم

والصلاة والسلام على المبعوث رحمة للعالمين محمد بن عبد الله وعلى آله الغر الميامين، واللعنة الدائمة على أعدائهم أجمعين.
قال الله (عز وجل): (الَّذِينَ إِذا أَصابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قالُوا إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ)
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ.
انتہائی افسوس کے ساتھ سربراہ مجلس اسلامی الشیعی الاعلی لبنان علامہ کبیر شیخ عبد الامیر قبلان (رحمہ اللہ تعالى) کی رفیق اعلی کی طرف رحلت کی خبر موصول ہوئی ۔

مرحوم نے لبنانیوں کو آپس میں جوڑے رکھنے میں پُل کا کام کیا اور ہمیشہ انہیں متحد رکھنے کی کوششیں کی لوگوں کی خدمت کے لئے خود کو وقف کردیا تھا ہر آنے والے شخص سے ایک مہربان والد جیسا سلوک کرتے تھے تواضع اور اہل بیت علیہم السلام سے ولایت میں ممتاز تھے ۔

ہم امت مسلمہ اور خاص کر لبنان کی عوام کی خدمت میں انکی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا سے دعا گو ہیں انہیں اپنی وسیع رحمت نصیب فرمائے اور انکے اہل خانہ اور مومنین کو بھی صبر نصیب فرمائے بیشک وہی سننے اور دعاؤں کو مستجاب کرنے والا ہے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22088