11

حجت الاسلام شیخ مرزا علی کی قیادت میں آئی ٹی پی کے وفد کا ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سے ملاقات

  • News cod : 22102
  • 06 سپتامبر 2021 - 17:04
حجت الاسلام شیخ مرزا علی کی قیادت میں آئی ٹی پی کے وفد کا ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سے ملاقات
دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال ، گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت اور کونسل انتخابات سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر حجت الاسلام شیخ مرزا علی کی قیادت میں آئی ٹی پی کے وفد کا ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی.
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال ، گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت اور کونسل انتخابات سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اسلامی تحریک کے رہنما شیخ احمد ترابی،ایڈوکیٹ شبیر حافظی،ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما ڈاکٹر مشتاق حکیمی،شیخ اشرف شگری،کاچو زاھد علی خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22102