12

ایران کا بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کا اعلان

  • News cod : 22233
  • 09 سپتامبر 2021 - 17:19
ایران کا بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کا اعلان
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کرتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئيٹر بیان میں افغانستان کے 6 ہمسایہ ممالک کے وزراء خارجہ کے ورچوئل اجلاس کے بارے میں مختصر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بین الافغان مذاکرات اور معاہدوں کی حمایت کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اجلاس میں افغانستان میں پائدار امن و صلح اور جامع حکومت کی تشکیل پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانتسان میں ایسی جامع حکومت کی تشکیل ضروری ہے جو افغانستان کے عوام کے ارادوں پر مشتمل ہو۔

انھوں نے کہا کہ افغانتسان میں غیر ملکی مداخلت سے بحران مزيد پیچیدہ ہوجائےگا اور اس سے افغانستان کے مسئلہ کے حل میں کوئي مدد نہیں ملےگی۔ انھوں نے کہا کہ ایران بین الافغان مذاکرات اور گفتگو کی حمایت کرتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22233