12

بصرہ اربعین کی پکار پر لبیک کہہ رہا ہے

  • News cod : 22351
  • 13 سپتامبر 2021 - 12:37
بصرہ اربعین کی پکار پر لبیک کہہ رہا ہے
کربلا آنے والے تمام راستوں میں زائرین اربعین کی خدمت اور حفاظت کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ مواکب حسینی زائرین کو خوش آمدید کہنے کے لئے بازو پھیلائے ہوئے ہیں اور انھیں محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات پر عمل کرتے ہوئے طعام اور رہائش سمیت متعدد خدمات پیش کر رہے ہیں

وفاق ٹائمز، چہلم امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے عراق میں سب سے پہلے بصرہ ڈویژن کے مومنین کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کرتے ہیں۔ آج سے پانچ دن پہلے بصرہ کے جنوبی حصہ میں واقع الفاؤ شہر کے قریبی قصبے رأس البیشۃ سے مومنین کی بڑی تعداد نے کربلا کی جانب پیدل سفر شروع کر دیا تھا اور یہ وہ علاقہ ہے کہ جہاں کے مومنین اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پہ سب سے پہلے کربلا کی طرف پیدل نکلتے ہیں۔ اس وقت بصرہ کے دیگر علاقوں سے بھی مومنین رأس البیشۃ سے نکلنے والے قافلے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں اور کربلا کی طرف پیدل آنے والوں کا یہ قافلہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
کربلا آنے والے تمام راستوں میں زائرین اربعین کی خدمت اور حفاظت کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ مواکب حسینی زائرین کو خوش آمدید کہنے کے لئے بازو پھیلائے ہوئے ہیں اور انھیں محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات پر عمل کرتے ہوئے طعام اور رہائش سمیت متعدد خدمات پیش کر رہے ہیں جبکہ زائرین کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے بھی ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف رضاکارانہ خدمات پیش کر رہے ہیں۔ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے اہلکار چوبیس گھنٹے خدمات پیش کر رہے ہیں۔
اس مارچ میں اگلے دو دنوں میں کربلا کی طرف پیدل آنے والے کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا اور اس حسینی قافلے میں پیدل چلنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہو جائے گی۔۔ ان میں سے بیشتر ذی قار گورنریٹ اور باقی میسن گورنریٹ کے راستے کربلا کی جانب عازم سفر ہوں گے جہاں ان کے استقبال کے لئے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22351