14

علامہ حسن زادہ عاملی علوم عقلی و نقلی نیز علوم رائجہ و علوم غریبہ تمام میں مکمل دسترس رکھتے تھے، مولانا محمد تقی فاضل

  • News cod : 22830
  • 26 سپتامبر 2021 - 18:54
علامہ حسن زادہ عاملی علوم عقلی و نقلی نیز علوم رائجہ و علوم غریبہ تمام میں مکمل دسترس رکھتے تھے، مولانا محمد تقی فاضل
جامعہ امام جعفر صادق ع راجن پور و جامعہ زینبیہ س راجن پور کے پرنسپل مولانا محمد تقی فاضل نے ایک تعزیتی اجلاس نے آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیۃ اللہ حسن زادہ آملی ایک ہمہ جہت آفاقی شخصیت تھے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ امام جعفر صادق ع راجن پور و جامعہ زینبیہ س راجن پور کے پرنسپل مولانا محمد تقی فاضل نے ایک تعزیتی اجلاس نے آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیۃ اللہ حسن زادہ آملی ایک ہمہ جہت آفاقی شخصیت تھے,ان جیسی شخصیات عدیم المثال تھے۔ ان کی رحلت سے عالم اسلام ایک عظیم مفکر اور عہد ساز شخصیت سے محروم ہو گئی جن کا خلا پورا ہونا مشکل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ حسن زادہ عاملی رحمۃ اللہ علیہ علوم عقلی و نقلی نیز علوم رائجہ و علوم غریبہ تمام میں مکمل دسترس رکھتے تھے۔ ان شاء اللہ ان کے جلائے ہوئے چراغ تا ظہور امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف عالم اسلام کو روشنی دیتے رہیں گے جن سے ان کی یادیں تا قیام قائم دلوں میں زندہ رہیں گی اللہ تعالی چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقہ میں انہیں بلند سے بلند تر مقام عطا فرمائے آمین۔ ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22830