7

عراق میں اسرائیل کے حمایتیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

  • News cod : 22912
  • 29 سپتامبر 2021 - 16:58
عراق میں اسرائیل کے حمایتیوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سےعراق کےصوبے کردستان کے علاقے اربیل میں قبائلی کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے مطالبے کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپوٹ کے مطابق، عراق کے شہر اربیل میں کچھ قبائلی مخالفین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس کے بعد سے عراق میں عوامی اور سیاسی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سےعراق کےصوبے کردستان کے علاقے اربیل میں قبائلی کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے مطالبے کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جوڈیشل کونسل کی جانب سے ایک بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ عراق اسرائیل کو ناجائز ریاست تسلیم کرتا ہے اوراربیل میں اسرائیل کے حمایتیوں کے ساتھ سخت کارروائی پر غور وفکر جاری ہے جن میں اب تک سامنے آنے والے ناموں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے مطالبے میں اہم کردار ادا کرنے پر وسام الحردان، مثال الألوسی اور سحر كريم الطائی کے خلاف وارنٹ جاری ہوئے ہیں جبکہ بقیہ شرکاء کے نام موصول ہوتے ہی ان کے خلاف بھی قانونی اقدام کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ عراق کے شہر اربیل میں کچھ قبائلی مخالفین کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس کے بعد سے عراق میں عوامی اور سیاسی سطح پر شدید ردعمل سامن آیا ہے اور عراق میں سرکاری سطح پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22912

ٹیگز