9

ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو بیالیس (16327542) زائرین اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیےکربلا پہنچے

  • News cod : 22921
  • 29 سپتامبر 2021 - 17:26
ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو بیالیس (16327542) زائرین اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیےکربلا پہنچے
واضح رہے کہ کربلا میں داخلے کے ذیلی راستوں سے آنے والے زائرین کی تعداد مذکورہ بالا اعداد وشمار میں شامل نہیں ہے کہ جو لاکھوں میں ہے۔

وفاق ٹائمز، روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے آج (20 صفر الخیر 1443 ھ) بمطابق (28 ستمبر 2021 ) کو سہ پہر کے وقت ایک پریس ریلیز میں اس سال اربعین امام حسین(ع) کے احیاء کے لیے کربلا آنے والے زائرین کی تعداد بتاتے ہوئے کہا ہے کہ: 7 صفر سے لے کر 20 صفر کی دوپہر تک (16327542) ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو بیالیس زائرین اربعین میں شرکت کے لیے کربلا میں داخل ہوئے اور امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں حاضری دی۔
یہ اعداد و شمار کربلا میں داخلے کے مرکزی راستوں (بغداد – کربلا روڈ) ، (نجف – کربلا روڈ) ، (بابل – کربلا روڈ) ، (حسینیہ – کربلا روڈ) کی ابتدا میں نصب الیکٹرانک گنتی کے نظام سے حاصل کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کربلا میں داخلے کے ذیلی راستوں سے آنے والے زائرین کی تعداد مذکورہ بالا اعداد وشمار میں شامل نہیں ہے کہ جو لاکھوں میں ہے۔ اسی طرح دوپہر کے بعد سے بھی زائرین کی بڑی تعداد جوق در جوق کربلا آ رہی ہے اور توقع ہے کہ رات گئے تک ان کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا لہذا دوپہر کے بعد آنے والے زائرین بھی مذکورہ بالا اعداد و شمار کا حصہ نہیں ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22921