10

کشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی کامیابی پر رہبر انقلاب نے دیا شکریہ کا پیغام

  • News cod : 23266
  • 06 اکتبر 2021 - 22:49
کشتی کے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں کی کامیابی پر رہبر انقلاب نے دیا شکریہ کا پیغام
ری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی اور سونے چاندی کے طمغے وطن کے نام کرنے پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی پہلوانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں شاندار کارکردگی اور سونے چاندی کے طمغے وطن کے نام کرنے پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں ایرانی پہلوانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا یپغام درج ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایرانی پہلوانوں کی کامیابیوں نے عوام بالخصوص نوجوانوں کے دلوں کو بہت خوش کردیا، میں تہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

4/10/2021

ناروے میں جاری فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے حسن یزدانی، امیر حسین زارع اور کامران قاسم پور نے سونے کے جبکہ امیر محمد یزدانی، محمد نخودی اور علی رضا سرلک نے چاندے کے تمغے کے حاصل کیے ہیں۔

ایران کے کامران قاسم پور نے پیر کی شب ہونے والے مقابلے میں اپنے روسی حریف کو چاروں خانے چت کرکے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔اس سے پہلے ایران کے حسن یزدانی نے اپنے امریکی حریف کو جبکہ امیر حسین زارع نے اپنے جارجین حریف کو پچھاڑ کر سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران کے علی رضا سرلک، امیر محمد یزدانی اور محمد نخودی نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کے ملک کے لیے چاندے کے تمغے حاصل کیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23266