7

علامہ سید مرید نقوی کی جانب سے افغانستان میں جامع مسجد پر حملے کی شدید مذمت

  • News cod : 23277
  • 09 اکتبر 2021 - 10:50
علامہ سید مرید نقوی کی جانب سے افغانستان میں جامع مسجد پر حملے کی شدید مذمت
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ناؕب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں ہزارہ شیعہ مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ناؕب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے افغانستان کے صوبہ قندوز میں ہزارہ شیعہ مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی کابل میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنایا گیا جس میں بیشتر نمازی شہید ہوئے۔افغانستان میں شیعہ ہزارہ عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ایسا لگتا ہے جیسے افغانستان کو داعش اور دیگر عالمی دہشت گرد تنظیموں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ بنا لیا ہے۔مختلف طبقات کے تحفظ کے لیے طالبان کے دعوے اپنا کھوکھلا پن ظاہر کرنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست میں بسنے والے ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔کسی بھی حکومت کی یہ اولین ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی سلامتی کو یقینی بنائے۔محض اقتدار پر قبضہ کر لینے کا نام حکومت نہیں ہے۔ ریاست کو دیگر تقاضے بھی نبھانے پڑتے ہیں۔شیعہ ہزار ہ مسجد میں دھماکہ سیکورٹی معاملات پر حکومت کی کمزور ی کو ظاہر کرتا ہے۔افغان حکومت اگر دہشت گردی پر قابو پانے میں سنجیدہ ہے تودہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کرے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کو سرعام سزائیں دی جائیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23277