7

پوری قوم مصیبت کی اس گھڑی میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ خاندانوں کےساتھ کھڑی ہے،علامہ افضل حیدری

  • News cod : 23280
  • 09 اکتبر 2021 - 10:53
پوری قوم مصیبت کی اس گھڑی میں بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ خاندانوں کےساتھ کھڑی ہے،علامہ افضل حیدری
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہونے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ہونے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آفات ناگہانی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کڑی آزمائشیں ہیں۔ہماری قوم کو بارہا ایسی آزمائشوں سے گزرنا پڑا تاہم قوم نے ہمیشہ بھرپور حوصلہ مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23280