8

قندوز کے دہشتگردانہ حملے پر رہبر انقلاب اسلامی کا رد عمل، افغان حکام سے ایسے واقعات کی تکرار روکنے کا مطالبہ

  • News cod : 23328
  • 10 اکتبر 2021 - 10:18
قندوز کے دہشتگردانہ حملے پر رہبر انقلاب اسلامی کا رد عمل، افغان حکام سے ایسے واقعات کی تکرار روکنے کا مطالبہ
افغانستان کے صوبۂ قندوز کی ایک مسجد میں دھماکے اور بڑی تعداد میں نمازیوں کی موت کے دلخراش سانحے پر آیۃ اللہ ‏العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیے جانے اور اس طرح کے ‏واقعات کی روک تھام پر زور دیا ہے۔

وفاق ٹائمز، کی رپورٹ کے مطابق،افغانستان کے صوبۂ قندوز کی ایک مسجد میں دھماکے اور بڑی تعداد میں نمازیوں کی موت کے دلخراش سانحے پر آیۃ اللہ ‏العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں اس بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دیے جانے اور اس طرح کے ‏واقعات کی روک تھام پر زور دیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے‎:‎

بسم اللہ الرحمن الرحیم
صوبۂ قندوز کے خان آباد علاقے کی مسجد میں دھماکے کے تلخ اور المناک واقعے نے، جس میں بڑی تعداد میں مومنین کی ‏جانیں گئیں، ہمیں غمزدہ کر دیا۔ ہمسایہ اور برادر ملک افغانستان کے حکام سے اس بات کی شدت سے توقع ہے کہ وہ اس ‏بھیانک جرم کا ارتکاب کرنے والے خونخوار افراد کو قرار واقعی سزا دیں گے اور ضروری تدابیر اختیار کر کے مستقبل میں ‏اس طرح کے واقعات کی تکرار کو روکیں گے۔ ‏
خداوند متعال سے اس سانحے کے شہداء کے لیے رحمت اور درجات کی بلندی، زخمیوں کے لیے جلد از جلد شفاء اور ان کے ‏متعلقین اور پسماندگان کے لیے صبر و تسکین کی دعا کرتا ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23328