10

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال قومی نقصان ہے، علامہ افضل حیدری

  • News cod : 23386
  • 11 اکتبر 2021 - 11:20
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال قومی نقصان ہے، علامہ افضل حیدری
حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی نقصان قراردیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور کے مہتمم اعلیٰ علامہ محمد افضل حیدری نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی نقصان قراردیا ہے۔

تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کا مثالی کردار ہے۔ان کے انتقال پر ہر محب وطن پاکستانی کی آنکھ اشکبار ہے۔پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔پاکستان کی ایٹمی میدان میں کامیابیاں ڈاکٹر قدیر کی مرہون منت ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23386