8

خاتون کے گھریلو ہنر،گھر کو امن کی جگہ بناتا ہے، محترمہ خواہر خراسانی

  • News cod : 23430
  • 12 اکتبر 2021 - 15:41
خاتون کے گھریلو ہنر،گھر کو امن کی جگہ بناتا ہے، محترمہ خواہر خراسانی
حرم کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ قم کے شعبہ تعلیم و تربیت کے ماہر خواہر خراسانی نے کہاکہ «وَمِنْ آیَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْکُنُوا إِلَیْهَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِی ذَٰلِکَ لَآیَاتٍ لِقَوْمٍ یَتَفَکَّرُونَ». اس آیت میں،جو کہ شادی کی آیت کے طور پر مشہور ہے

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حرم کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ قم کے شعبہ تعلیم و تربیت کے ماہر خواہر خراسانی نے کہاکہ «وَمِنْ آیَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِنْ أَنْفُسِکُمْ أَزْوَاجًا لِتَسْکُنُوا إِلَیْهَا وَجَعَلَ بَیْنَکُمْ مَوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ إِنَّ فِی ذَٰلِکَ لَآیَاتٍ لِقَوْمٍ یَتَفَکَّرُونَ». اس آیت میں،جو کہ شادی کی آیت کے طور پر مشہور ہے،خدا عالم مسلمانوں سے فرماتا ہے:اور اس کی آیات میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے ازواج کو پیدا کیا تاکہ تم ان کی قربت میں تسکین پاؤ اور اس نے تمہارے درمیان مودت اور مہربانی پیدا کر دی۔ اس میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جوفکر کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ آیت مخلوقات کی شادی کی طرف اشارہ کرتی ہے اور خدا فرماتا ہے کہ اس دنیا میں ہر چیز، جانوروں سے لے کر پودوں اور یہاں تک کہ مخلوق شادی پر مبنی ہے،کہا کہ اس دنیا میں، صرف ایک ہی شخص پاک و منزہ ہے اور وہ عالمین کے رب کی ذات ہے اور حق تعالیٰ کی ذات کے علاوہ باقی تمام موجودات عالم کے جوڑے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=23430