14

شیعہ و سنی علماء پیغمبر اکرم (ص) کی اخلاقی خوبیوں کو معاشرے کے سامنے پیش کریں،آیت اللہ رمضانی

  • News cod : 24159
  • 22 اکتبر 2021 - 19:10
شیعہ و سنی علماء پیغمبر اکرم (ص) کی اخلاقی خوبیوں کو معاشرے کے سامنے پیش کریں،آیت اللہ رمضانی
آیت اللہ رمضانی نے کہا: اچھا اخلاق معاشرے میں دوسروں کو اپنی طرف جذب کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اگر ہم شیعہ سنی علما پیغمبر اکرم (ص) کی اخلاقی خوبیوں اور قیمتی تعلیمات کو بہترین انداز میں معاشرے کے اندر پیش کریں تو ہمارا معاشرا بہشتی معاشرہ ہو سکتا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اہل البیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ وفد نے لبنان میں تحریک “حرکۃ الامۃ” کے سیکرٹری جنرل شیخ عبداللہ جبری سے ملاقات کی۔
شیخ عبد اللہ جبری نے اس ملاقات میں کہا: ہم تصوف کے قائل ہیں تصوف یعنی میانہ روی اور اہل بیت(ع) سے توسل، اور تصوف ہی ہے جو انسان کو اہل بیت نبی (ص) سے متمسک کرتا ہے۔
عبدالناصر الجبری کے بیٹے نے تحریک “حرکۃ الامۃ” کی سرگرمیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا: ہمارا ادارہ مختلف فعالیتیں انجام دے رہا ہے اور ہمارا مقصد آزادی فلسطین تک مزاحمت کی حمایت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم میڈیا کی سرگرمیوں کے علاوہ علمی اور تبلیغی سرگرمیاں بھی انجام دیتے ہیں۔ علمی نشستیں، تعلیمی دورے اور میڈیا پر تبلیغی امور انجام دیتے ہیں اور ہم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ساتھ تعاون کے مشتاق ہیں جو پیروان اہل بیت(ع) کے تئیں خصوصی نظر رکھتی ہے ہم چاہتے ہیں محبت اہل بیت(ع) کو مرکز بنا کر شیعوں اور اہل سنت کے درمیان رابطہ کی زنجیر قائم کر سکیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: اخلاقی خوبیوں کی طرف توجہ بھی تصوف کا حصہ ہے۔ میں آپ کی نظر سے موافق ہوں کہ تصوف سماج میں موجود رہتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔
آیت اللہ رمضانی نے مزید کہا: اچھا اخلاق معاشرے میں دوسروں کو اپنی طرف جذب کرنے کا باعث بنتا ہے۔ اگر ہم شیعہ سنی علما پیغمبر اکرم (ص) کی اخلاقی خوبیوں اور قیمتی تعلیمات کو بہترین انداز میں معاشرے کے اندر پیش کریں تو ہمارا معاشرا بہشتی معاشرہ ہو سکتا ہے۔
آخر میں آیت اللہ رمضانی نے مرحوم شیخ عبدالناصر الجبری کی قبر پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کی اور تحریک حرکۃ الامہ کی سرگرمیوں کا قریب سے مشاہدہ کیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24159