9

ملی یکجہتی کونسل کا کوئٹہ میں اہم اجلاس

  • News cod : 24165
  • 22 اکتبر 2021 - 22:13
ملی یکجہتی کونسل کا کوئٹہ میں اہم اجلاس
جامعہ امام صادق کے پرنسپل اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی اور وفاق المدار شیعہ پاکستان کی نمائندگی کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی کے صوبائی سیکٹریٹ دارافلاح میں اہم اجلاس منعقد ہوا اور آگلے تین سال کے لئے مولانا عبد الحق ہاشمی کو صوبائی صدر جبکہ مولانا سید مومن شاہ کو صوبائی جنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا

جامعہ امام صادق کے پرنسپل اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ محمد جمعہ اسدی نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی اور وفاق المدار شیعہ پاکستان کی نمائندگی کی۔
اس اجلاس میں پاکستان میں افغانستان کی نئی صورت حال کو زیر بحث لایاگیا اور پاکستان میں کمر توڑ مہنگائی کی زمدار حکومت وقت کی ناقص کارکردگی کو قرار دیتے ہوئے عوام کو فوری ریلیف دینے پر زور دیا گیا
ملی یکجہتی کونسل پاکستان چونکہ تمام مکاتب فکر کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے اور تمام مسالک کو جوڑے رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے اس لئے قائدین نے بلوچستان کے اضلاع اور تحصیلوں تک پھیلانے پرزور دیا
اجلاس کے اختتام پر میڈیا کے نمائندوں نے قائدین سے ملکی حالات کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24165