9

آل خلیفہ کی جیل میں قید بحرینی شہید/آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شدید مذمت

  • News cod : 24581
  • 31 اکتبر 2021 - 10:26
آل خلیفہ کی جیل میں قید بحرینی شہید/آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شدید مذمت
آل خلیفہ کی جیل میں تشدد اور بربریت کا شکار ہو کر شہید ہونے والے بحرینی شہری علی قنبر کی شہادت پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے تعزیت پیش کی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی عوام کے قائد اور اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے انقلابی نوجوان علی قنبر نے خدا کی راہ میں مجاہدت کی اور اسی راہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،خدا انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ انہوں نے بحرینی عوام کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ خدا علی قنبر کو شہداء اور صالحین کے ساتھ محشور فرمائے۔

بحرین میں شہید علی قنبر سے اظہار وفاداری و یکجہتی کے لئے مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین بحرین کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل جمعیت الوفاق نے اعلان کیا تھا کہ بحرین کے انقلابی نوجوان علی قنبر، جیل میں تشدد اور ڈاکٹروں کی لاپرواہی کے نتیجے میں پیر کے روز اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ علی قنبر بحرین کی جو جیل میں تشدد کا شکار ہونے کی بنا پر ایک قسم کے ٹیومر میں مبتلا ہوگئے تھے اور جیل حکام کی لاپرواہی کے نتیجے میں یہ بیماری پورے جسم میں سرایت کر گئی تھی۔

سیاسی قیدی ہونے کے باوجود علی قنبر کو میڈیکل خدمات فراہم نہیں کی گئیں جس کی بنا پر ان کی حالت روز بروز بگڑتی گئی اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24581