11

ماں کی گود بچے کی اولین تربیت گاہ ہے،حضرت آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی

  • News cod : 24756
  • 02 نوامبر 2021 - 12:02
ماں کی گود بچے کی اولین تربیت گاہ ہے،حضرت آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی
حضرت آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے کہاکہ کسی بھی انسان کے لئے تعلیم و تربیت کے لحاظ سے حساس ترین دور،اس کی ماں کی گود کا دور ہوتا ہے؛یہ جاننا ضروری ہے کہ صحیح عقیدے اور ثقافت کی حامل خاتون بچے کی پرورش میں کتنی کارآمد ہوتی ہے۔

حضرت آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے خواتین اور امور خاندان کی نائب ایرانی صدر محترمہ ڈاکٹر خزعلی سے ملاقات میں کہا کہ زمانہ جاہلیت میں جب کسی کو اطلاع دی جاتی تھی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو بیٹی عطا کی ہے،تو وہ بہت پریشان ہوتا تھا؛ خداوند متعال فرماتا ہے کہ یہ حکم اور فیصلہ بہت برا ہے کیونکہ مرد اور عورت دونوں انسان ہیں اور جو خوبیاں مردوں میں ہیں وہ عورتوں میں بھی ہیں۔

حضرت آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اسلام میں عورت کو اعلیٰ مقام حاصل ہے جیسا کہ حضرت محمد بن عبداللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم ماؤں کے مقام و منزلت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے۔

انہوں نے اسلامی معاشرے میں ماؤں کی تعلیم و تربیت کو اسلامی تہذیب کا ایک ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کہ اسلام کے چہرے اور حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت کی پہچان کراتے ہوئے تعلیم و تربیت کے ذریعے ماؤں کو بلند مقام عطا کریں۔

حضرت آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے کہاکہ کسی بھی انسان کے لئے تعلیم و تربیت کے لحاظ سے حساس ترین دور،اس کی ماں کی گود کا دور ہوتا ہے؛یہ جاننا ضروری ہے کہ صحیح عقیدے اور ثقافت کی حامل خاتون بچے کی پرورش میں کتنی کارآمد ہوتی ہے۔

انہوں نے اسلامی اقدار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ اسلامی معاشرے میں بہت سی اقدار موجود ہیں جن میں سے ایک عفت اور حجاب ہے، ہمارے معاشرے میں ان اقدار پر زیادہ توجہ دی جانی چاہئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24756