23

مدرسہ امام المنتظر قم میں عمامہ گزاری کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد

  • News cod : 24827
  • 02 نوامبر 2021 - 21:25
مدرسہ امام المنتظر قم میں عمامہ گزاری کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد
مدرسہ علمیہ کراچی کے سربراہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کے مشیر علامہ قاضی سید فیاض حسین نقوی کی موجودگی میں قم کے مدرسہ امام المنتظر میں لباس روحانیت اور عمامہ سرپر رکھنے کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ کراچی کے سربراہ اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کے مشیر علامہ قاضی سید فیاض حسین نقوی کی موجودگی میں قم کے مدرسہ امام المنتظر(عج) میں لباس روحانیت اور عمامہ سرپر رکھنے کی ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق، یہ تقریب آج صبح مدرسہ امام الامنتظر قم کے طلاب، اساتذہ اور مسولین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

تصویری رپورٹ|مدرسه امام المنتظر(عج) قم میں عمامہ گزاری کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد

اس تقریب میں مدرسہ کے 4 طالبعلموں کے سرپر علامہ قاضی سید فیاض نقوی نے عمامہ رکھ کر باضابطہ طور پرحضرت امام مہدی علیہ السلام کے سپاہی کا لباس زیب تن کردیا

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=24827